ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔
ننکانہ صاحب میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال ملک گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک نے امن کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دی۔
مشعال ملک نے کہا کہ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے لوگ ہندوستان میں کھلے عام اقلیتوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں، خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تنظیم آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان کے اندر گرجا گھروں، مساجد اور گوردواروں کو شہید کیا جا رہا ہے۔