اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
سی پی سی سنکیانگ کے سٹینڈنگ ممبر العزت احمت جان اور دیگر چینی اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا، چین میں پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کا 4 روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد اورومچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے اور اسلام آباد پہنچ گئے۔