اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کو ڈی لسٹ کردیا تھا، ممنوعہ فنڈنگ کیس 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 20 اگست کو بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کر دیا تھا۔