اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر اور دیگر جونواں کے لئے بلندی درجات کی دعا کی، انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی
سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، شہداء قوم کے اصل ہیرو اور وطن عزیز کی شان ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔