اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سائفر کیس کے مرکزی اور شریک ملزمان کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ہے۔
سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی سمری وزارت قانون نے بھجوائی تھی ، اس سے قبل وزارت قانون نے 29 اگست کو NOC جاری کیا تھا جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔