لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی ڈویژن میں ن لیگ کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے ساتھ راولپنڈی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں حنیف عباسی، چودھری تنویر اور دانیال چودھری شامل تھے۔
ملاقات میں راولپنڈی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر شہباز شریف نے راولپنڈی ڈویژن میں پارٹی کو متحرک کرنے اور بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔