لاہور: (دنیا نیوز) دانیال سلیم گیلانی کو سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دانیال سلیم گیلانی کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، دانیال سلیم گیلانی وفاق سمیت مختلف ممالک میں اہم عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں۔
دانیال سلیم گیلانی کا تعلق انفارمیشن گروپ سے ہے، دانیال سلیم گیلانی وزیر اعظم ہاؤس میں بھی بطور ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ میڈیا کام کر چکے ہیں۔