کوئٹہ میں پی پی کے یوم تاسیس کی تیاریاں جاری، بلاول بھٹو، آصف زرداری خطاب کرینگے

کوئٹہ میں پی پی کے یوم تاسیس کی تیاریاں جاری، بلاول بھٹو، آصف زرداری خطاب کرینگے

سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے بتایا کہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے لئے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے، دونوں رہنماؤں کا خطاب ناراض اور اختلافات کی باتیں کرنے والوں کو واضح جواب ہوگا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے کے موقع پر ایوب سٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد کارکن شرکت کریں گے۔