کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور رجسٹرڈ میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
چیف جسٹس کو حاضری کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مزار قائد پر حاضری کے دوران چیف جسٹس کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز بھی موجود تھے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے انتہا خوشی ہے، میں نے اللہ سے بہت دعا کی ہے، اس ملک کو بے شمار قربانیاں دے کر آزاد کرایا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ میرے لئے سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بننا اعزاز کی بات ہے، میں وعدہ کرتا ہوں انصا ف ہوتا ہوا نظر آئے گا اور واضح فرق نظر آئے گا، میڈیا کے لئے کہوں گا اچھی رپورٹنگ کریں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اللہ کی ذات پر یقین رکھیں، غلط خبر دینے والوں سے بچیں۔