لاہور : (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
ایپلٹ ٹریبونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے تھے۔
پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔
ادھر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کو بھی این اے 158 اور پی پی 230 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔