اسلام آباد: (دنیانیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے ۔
ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت آصف زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملکی سکیورٹی کی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سکیورٹی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گی۔
ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔