کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے پہلی 2 حج پروازیں 300 مسافروں کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حجاج کرام کو روانہ کیا، انہوں نے حجاج کی سعودی عرب روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام حجاج کرام کو سعودی عرب روانگی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حجاج اپنی دعاؤں میں پاکستان اور بلوچستان کو شامل رکھیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حجاج کرام سے اپیل ہے بلوچستان میں امن و ترقی اور عوام کی خوشحالی کو دعاؤں کا حصہ بنائیں، اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے حاجیوں کو ہار پہنائے اور سفر حج کے لئے روانہ کیا۔