اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے تین دن میں بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور صفائی مہم کی تمام ٹیم کے لیے پیغام میں کہا کہ ’ویل ڈن پنجاب‘، ’ویل ڈن مریم نواز‘۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور صفائی مہم کی تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فی صد کمی قابل ستائش ہے، شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عرق ریزی کے ساتھ عرق گلاب کے استعمال کی روایت جاری رہنی چاہیے، امید ہے عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔