لاہور شہر کے آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں کمی

لاہور شہر کے آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں کمی

موسم کا احوال بتانے والوں نے آج سے یکم جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بادلوں کی آنکھ مچولی اور ہوا چلنے سے شہر کے موسم میں تبدیلی آگئی، درجہ حرارت میں کمی کے باعث گرمی سے مرجھائے لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 23 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔