اسماعیل ہانیہ کا اس طرح قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے: خواجہ آصف

اسماعیل ہانیہ کا اس طرح قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے: خواجہ آصف

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران میں حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا گیا، امریکا میں جس طرح اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال ہوا،اس سے ان کے حوصلے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کا اس طرح قتل کیا جانا امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان کو بھی شہید کیا گیا،ان قربانیوں کے لئے الفاظ نہیں۔