پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ 33 ہزار 989 نئی وردیاں تیار

Published On 13 December,2024 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے ایک لاکھ 33 ہزار 989 آلیو گرین نئی وردیاں تیار ہو گئیں۔

مرد اہلکاروں کے لئے 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد جبکہ خواتین اہلکاروں کے لئے ساڑھے 7 ہزار سے زائد یونیفارم بنوائے گئے ہیں، نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9 یونٹس کو دی جائیں گی۔

لاہور پولیس کو 31 ہزار 205، شیخوپورہ کو 3 ہزار 125، گوجرانوالہ کو 5 ہزار 740، راولپنڈی کو 8 ہزار 640، سرگودھا کو 3 ہزار 308، فیصل آباد کو 7 ہزار 824، ساہیوال کو ایک ہزار 974 وردیاں ملیں گی۔

اسی طرح ملتان کو 5 ہزار 331، بہاولپور کو 3 ہزار ایک، ڈی جی خان کو 2 ہزار 465 وردیاں ملیں گی، ٹیلی پنجاب کو 6 ہزار 149، ایم ٹی پنجاب کو 1299، سی پی او 150، پی سی سہالہ 616، پی سی ٹی لاہور 511 اور پی ٹی ایس راولپنڈی کو 199 وردیاں دی جائیں گی۔

اے آئی جی لوجسٹک نے تمام سربراہان کو یونیفارم وصولی کے لئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔