لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور میں کل 16 دسمبر کو تمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے جبکہ یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بھی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔