حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں اہم پیشرفت، تیسرا اجلاس طلب

Published On 13 January,2025 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تیسرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کیا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

پی ٹی آئی اپنے تحریری مطالبات مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ اب تک حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا پیغام ملنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں سے گفتگو کی اور اُن کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے حکومت کو رضامند کیا۔

ایاز صادق کی کاوشوں کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ایک روز قبل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور مذاکرات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر بات چیت ختم ہوسکتی ہے۔