اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 77 نشستوں میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں۔
قومی وصوبائی مجموعی نشستیں
قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 11، خیبر پختونخوا سے 8 سیٹیں، قومی اسمبلی کی معطل مخصوص نشستوں میں 3 اقلیتی نشستیں بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو 14، پاکستان پیپلز پارٹی کو 5، جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 3 اضافی نشستیں ملیں گی۔
پنجاب اسمبلی
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی میں مزید 27 ارکان شامل ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے، مسلم لیگ ن کے 23 ، ،پیپلز پارٹی 2، ق لیگ ،استحکام پاکستان پارٹی کا ایک ،ایک رکن شامل ہوگا۔
سندھ اسمبلی
مخصوص نشستوں سےمتعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے بعد سندھ اسمبلی میں تین مخصوص نشستوں پر فیصلےکا اطلاق ہوگا،پیپلزپارٹی کو دو ایم کیوایم کو ایک مخصوص نشست ملےگی، پیپلزپارٹی کی سمیتا افضال ،سریندرولاسائی اور ایم کیوایم کی مسرت جبین دوبارہ سندھ اسمبلی کےممبر ہوجائیں گے۔
عدالت کا فیصلہ نہ آنےکی وجہ سےتین ارکان سندھ اسمبلی کو کام سےروکا گیا تھا اس طرح سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی118ایم کیوایم کی37نشستیں ہوجائیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں 145 نشستوں میں سب سے زیادہ 93 ممبران پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کے ہیں، پی ٹی آئی کی 58 جبکہ سنی اتحاد کی 35 سیٹیں ہیں، ن لیگ اور جے یو آئی کے اسمبلی میں 9،9 ممبرز ہیں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے 5، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے 2،2 ممبران ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں خالی ہیں، اب تک 5 خواتین کو مخصوص نشستیں دی جاچکی ہیں، پی پی پی کو 1، ن لیگ اور جے یو آئی کو 2 خواتین کی نشستیں مل چکی ہیں۔