رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف سے یوم آزادی پر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف سے یوم آزادی پر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لئے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔

یہ پیغام 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔