پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوان بالا کے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاجس میں وفاقی ملازمین بینیولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ترمیمی بل، آئینی ترمیمی بل، 2026ء پیش کیا جائے گا۔
فوجداری قوانین ترمیمی بل، 2023ء اور انسدادِ انسانی سمگلنگ ترمیمی بل 2024ء بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں انسدادِ الیکٹرانک جرائم ترمیمی بل، 2024ء اور پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل، 2024ء بھی پیش کیا جائے گا۔