تاجر برادری کا 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہ

تاجر برادری کا 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہ

سرحد چیمبر آف کامرس نے 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کر سکتے۔

تاجر برادری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کی صورت حال پہلے سے مسائل کا شکار ہے، تاجر برادری اور صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کاروبار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے ورکرز سے بھی کام لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 مئی کو پہیہ جام اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کامیاب کرانے کے لئے صوبائی وزراء سرگرم ہیں، مینا خان آفریدی اور دیگر وزراء نے سرحد چیمبر اور ٹرانسپورٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔