پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چند روز میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی صدر آزاد کشمیر کیلئے اپنا امیدوار لائے گی، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا ڈپٹی سپیکر بھی پیپلزپارٹی سے لائے جانے کا امکان ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھی وفاق کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔