خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب پولیس نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
آئی جی پنجاب نے 24 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دوست محمد کوڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ، سجاد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ تعینات کر دیا گیا۔
ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی محمد وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی سپیشل برانچ محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال، ایڈیشنل ایس پی آپریشنزکینٹ اخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی آپریشنز1 لاہور شفیق احمد چودھری کو ڈی پی او جہلم، ڈی پی او جہلم محمد طارق عزیز کوایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔