اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ مانسہرہ ، بٹگرام ، سوات ، مردان، صوابی ، پشاور ، باجوڑ، چترال کے مختلف علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔

اِسی طرح زلزلہ کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جھٹکے 4بج کر12 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزے کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔