فتنہ الخوارج کے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام

فتنہ الخوارج کے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملے کی کوشش کی ہے، اینٹی ڈرون سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ان واقعات نے ایک بار پھر سے افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہ راست روابط کو بے نقاب کر دیا ہے۔