مریم نواز کی گاؤں وریو آمد، ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مریم نواز کی گاؤں وریو آمد، ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کی چچی، وزیر مملکت منصوبہ بندی ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

مریم نواز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، سوگوار خاندان کو دلاسا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماں کے پُرنور سایہ سے محرومی سانحہ کے مترادف ہے، ماں کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، نہ کمی پوری ہوسکتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ، وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔