تجارت
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں سے3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک گندم ذخائرکےحوالے سے پنجاب پہلا صوبہ ہے، پنجاب نے پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل پالیسی دی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 23, 2026
اُنہوں نے کہا کہ پالیسی کےتحت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدُللّٰہ آج 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے اس میں پری کوالیفائی کیا ہے۔