بلاول بھٹو سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، ترقیاتی حکمت عملی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سرفراز بگٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری ترقیاتی سکیموں اور امن و امان کی صورتِ حال پر جامع آگاہی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وسائل کا درست استعمال ممکن ہو سکے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی پارٹی کی اولین ترجیح ہے، وفاقی سطح پر بھی بلوچستان کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ملاقات میں اِس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ بلوچستان کی میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔