تیسرے روز بھی ایران سے 115 پاکستانی وطن واپس پہنچے، تعداد279 ہو گئی

تیسرے روز بھی ایران سے 115 پاکستانی وطن واپس پہنچے، تعداد279 ہو گئی

پولیس کے مطابق گوادر کے سرحدی پوسٹ گبدیمدران سے مزید 115 افراد سرحد عبور کرکے وطن پہنچ گئے، واپس آنے والوں میں 69 طلباءاور 46زائرین شامل ہیں۔

دوسری جانب رات گئے وطن پہنچے والے افراد کا ایف آئی اے کے عملے نے بھرپور استقبال کیا۔

خیال رہے 3 روز کے دوران گبدیمدران سرحد سے مجموعی طور پر279 افراد پاکستان پہنچے ہیں جن میں طلبا اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔