خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایرانی، قطری اور بحرین کے سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد ہوئی، ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدم اور سفارتی عملے سے اظہارِ تعزیت کیا، آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
.jpg)
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے، گورنر سندھ نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری قطری سفارتخانے بھی گئے اور قطری سفیرعلی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات کی۔
کامران ٹیسوری نے قطر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہے، گورنر سندھ نے امتِ مسلمہ کے اتحاد سے مسائل کے حل نکالنے پر زور دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحرین کے سفارتخانہ آمد ہوئی، انہوں نے سفیرمحمد ابراہیم محمد عبدالقادر سے ملاقات کی۔
کامران ٹیسوری نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان تمام امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کا خواہاں ہے۔