سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت میں عدم حاضری پر جج نے سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔