خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے، جس پر 60 ارب روپے تک کی لاگت متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر اجلاس ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختنخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے دوسری رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی، نئی رنگ روڈ پشاور کے جنوبی حصے کو کور کرے گی جبکہ یہ منصوبہ پشاور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔
منصوبہ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آؤٹر رنگ روڈ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے
وزیر اعلی نے عوام کی سہولت کے لیے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جائے، این ایچ اے سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کیے جائیں جس سے بس ٹرمینل انٹرچینج سے شہر میں داخل ہوئے بغیر ٹریفک کو براہ راست سہولت ملے گی۔
انہوں نےکہا کہ رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔