سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے اس روز بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس دن 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی تھی، اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات اور سرکاری تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔