لودھراں: تیزگام ایکسپریس حادثہ، 13 گھنٹے بعد اپ ٹریک بحال

لودھراں: تیزگام ایکسپریس حادثہ، 13 گھنٹے بعد اپ ٹریک بحال

ریلوے حکام کے مطابق 13 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس اور کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو اپ ٹریک سے گزارا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈائون ٹریک کی بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اگلے دو سے تین گھنٹوں میں ڈاون ٹریک بھی بحال کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات 9 بجے تیزگام آدم واہن ریلوے سٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں چار بوگیاں الٹنے سے متعدد مسافر زخمی ہوئے تھے۔