صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی  صورت حال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں وزراء اعلیٰ ، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر شریک ہیں جس میں خطے کی صورتِ حال اور پاکستان پر اسکے اثرات پر غور کیا جائے گا۔