ایران اسرائیل کشیدگی، 40 مزید افراد وطن پہنچ گئے

ایران اسرائیل کشیدگی، 40 مزید افراد وطن پہنچ گئے

حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 40 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 2755 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

تفتان بارڈر کے ذریعے 33 دنوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 77 افراد واپس پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 6832 افراد وطن واپس پہنچے۔

حکام کے مطابق وطن واپس پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، پاکستانی طلباء، بزنس مین اور ایران کے رہائشی شامل ہیں۔