ایران میں مقیم مزید38 پاکستانی شہری بلوچستان کے راستے وطن واپس پہنچ گئے

ایران میں مقیم مزید38 پاکستانی شہری بلوچستان کے راستے وطن واپس پہنچ گئے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 38 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجمو عی طور پر 3445 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں جب کہ 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 14064افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، بزنس مین اورطلبا شامل ہیں۔