سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اچانک کم کر دیں

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اچانک کم کر دیں

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک چھٹی کم کر کے 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے، نئے نوٹی فکیشن کے مطابق 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کی 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

22 مئی (جمعہ) کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔