بلوچستان کے ضلع لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

لورالائی میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔