خلاصہ
- لاہور: (محمد اشفاق) ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 امیدواروں کو 16 اور 17 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز 13 جولائی کو منعقد ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 14 اور 15 جولائی کو لیے جائیں گے۔
جاری شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے، جن میں مجموعی طور پر 24 امیدوار شریک ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس سید حسن اظہر رضوی کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سنیئر چیف جسٹس ہونے کے باعث تمام انٹرویوز کمیٹیوں کی رکن ہوں گی، دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے قائم کمیٹی کے چیئرمین جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔
انٹرویو کمیٹیوں میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان بھی بطور رکن شامل ہوں گے، جبکہ سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور محمد احسن بھون کو بھی کمیٹیوں کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔