پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے حبس کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی، لاہور کا درجہ حرارت اس وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
شہر میں 34 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے شہریوں نے گرمی اور حبس سے وقتی ریلیف محسوس کیا۔