فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے لئے قربانیاں دے رہے ہیں: طاہر اشرفی

فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے لئے قربانیاں دے رہے ہیں: طاہر اشرفی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سندھ محبت، اخوت کا پیغام دیتا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کا مقابلہ مثبت قومی بیانیے اور ذمہ دارانہ طرز عمل سے کیا جا سکتا ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا سکیورٹی فورسز کے جوان تنخواہ کیلئے سرحدوں کی حفاظت نہیں کر رہے، فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم شہدا کو اپنے ماتھے کا جھومر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں سیاست کریں، سیاستدان اداروں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، سوشل میڈیا پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی توہین کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، شہدا کے ورثا سے معافی مانگتے ہیں۔