نجاتِ مہران آپریشن میں بڑی کامیابی، 7 انعام یافتہ سمیت 16 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

نجاتِ مہران آپریشن میں بڑی کامیابی، 7 انعام یافتہ سمیت 16 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت رکھنے والا شریف ڈاہانی اور 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والا صیفل ڈاہانی بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والے ملزمان گزشتہ 15 برس سے جاری جیہا ڈاہانی تنازعے کے مرکزی کردار تھے، جس کے دوران 25 افراد قتل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتِ حال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تمام سرینڈر کرنے والے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں وہ اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کریں گے۔