کرائم
خلاصہ
- قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مبینہ طور پر زیادہ بجلی کا بل آنے پر مزدور نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں بھوتن پورہ کا پیش آیا جہاں رہائشی ناصرعلی محنت مزدوری کرتا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔
دوسری جانب ہمسایوں کا کہنا تھا کہ اہلخانہ بہاولنگر گئے ہوئے تھے، ناصر علی بجلی کے زیادہ بل پر شدید پریشان تھا، بجلی کے بل کی رقم 41 ہزار 62 روپے تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔