علاقائی
خلاصہ
- بھکر:(دنیا نیوز) پنجاب کے بھکر میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بھکر کے جھنگ روڈ اڈا جہان خان کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ دو بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ہسپتال سے چیک اپ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔