علاقائی
خلاصہ
- اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پولیس کے بروقت رسپانس نے ایک ممکنہ المناک سانحہ ٹال دیا جس کے باعث 4 قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں سمیت شہری کو ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے سے بچا لیا۔
گھریلو ناچاکی پر 7 ون ایل کا رہائشی عاشق علی انتہائی قدم اٹھانے لگا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کی جانیں بھی محفوظ بنائیں۔
ریسکیو کے بعد شہری نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا، جس میں اس نے بروقت مدد اور قیمتی جانیں بچانے پر پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔