کرائم
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکار سے منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کانسٹیبل علیم عباس کو گلبرگ پولیس نے حراست میں لے کر اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے معطل کے محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا ۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل چند ماہ قبل معطل ہو جسے، پولیس لائنز میں کلوز ہوا تھا۔
فیصل کامران کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں، قانون سب کیلئے برابرہے، محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کرپٹ،بدعنوان،اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔