کرائم
خلاصہ
- فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سے موٹرسائیکل سوار ملزم 5 سالہ فجر نور کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا تعاقب شروع کیا، تعاقب کے دوران محلہ رحمت ٹاؤن میں ایک خالی دکان سے ملزم کو کمسن بچی سمیت تلاش کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اور پولیس ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزم، جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس نے بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے اس کے ورثا کے حوالے کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔