میرپور ماتھیلو میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی

میرپور ماتھیلو میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی

پولیس کے مطابق مقابلہ  دین شااہ کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب مبینہ ملزمان ایک واردات کے بعد دوسری واردات کی غرض سے جا رہے تھے۔

ڈی ایس پی کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی کارروائی کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو مملزمان موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا  ہلاک ہونے والے مبینہ ملزمان کی شناخت غلام نبی موسانی اور اصغر سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی ملزم کی شناخت صابر موسانی کے طور پر کی گئی ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی۔